لاہور، گجرات اور دیگر کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے جہلم، کمالیہ، خانیوال، چیچہ وطنی، بھلوال، چنیوٹ اور حافظ آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے بعد لوگوں نے فوری طور پر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور متعدد مقامات پر لوگ اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ پاکستانی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 5.1 اور اس کے مرکز کی گہرائی 15 کلومیٹر بتائی۔ زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب تھا۔
زلزلے کے بعد کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں