کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
انڈیکس 1 ہزار 161 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 400 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 478 پوائنٹس تک چھوئی۔ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
دریں اثنا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو گیا اور 278 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے 94 پیسے تھی۔