گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی میں معاہدہ طے

گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی میں معاہدہ طے

گلگت بلتستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان اہم سیاسی معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں حکومت سازی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اس پیش رفت کے حوالے سے دونوں جماعتوں کی مرکزی و صوبائی قیادت نے گلگت میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں آئندہ سیاسی تعاون اور حکومت سازی کے لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ سمیت نامزد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے سے سیاسی استحکام کی فضا مضبوط ہوئی ہے اور مستقبل میں بھی باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان کی نئی اسمبلی کا پہلا طلب، اراکین حلف اٹھائیں گے

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے معاملات پر مکمل اتفاق پایا گیا ہے اور اس سمجھوتے کے بعد صوبے میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل تیزی سے آگے بڑھے گا۔

سیاسی حلقوں کے مطابق مختلف جماعتوں کے درمیان جاری مشاورت کے بعد یہ پیش رفت ایک اہم سیاسی پیشرفت ہے جس سے صوبے میں حکومت سازی کا بحران کافی حد تک حل ہوتا نظر آ رہا ہے،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے بعد گلگت بلتستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے امکانات واضح ہو گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

editor

Related Articles