پاکستان میں ہونڈاپرائیڈورکی قیمت اور قسطوں کے منصوبوں میں دسمبر 2024 کے دوران ایک اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔
ہونڈا پرائیڈور ایک ایسا موٹر سائیکل ہے جو اپنی ٹاپ اسٹائلش ڈیزائن، بہتر ایندھن کی بچت اور ہموار کارکردگی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اس میں 4 اسٹروک او ایچ سی انجن شامل ہے جو اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتا ہے، اور اس کا منفرد ڈیزائن مثلاً نقاب پوش ہیڈ لائٹ، روشن اشارے اور لپٹا ہوا سائلنسر اسے ایک خاص شناخت دیتا ہے۔
اگرچہ ہونڈا پرائیڈورکی فروخت دوسرے ماڈلز جیسے ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 کے مقابلے میں کم رہی ہے، تاہم یہ بعض علاقوں میں ابھی بھی دستیاب ہے۔ اس کا انٹری لیول کے بائیکس کے مقابلے میں ہموار سفر اور بہتر رفتار کے ساتھ ایندھن کی بچت کا تاثر صارفین میں مقبول ہے، مگر بیشتر افراد اب بھی سی ڈی 70 اور سی جی 125 کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان میں ہونڈا پریئڈور کی قیمت دسمبر 2024 کے مطابق 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہے، اور اس کی خریداری کے لیے مختلف قسطوں کے منصوبے دستیاب ہیں۔ تین سالہ قسط کے منصوبے میں 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی 62,670 روپے کی پیشگی ادائیگی کرنی ہوگی، جس کے بعد 36 مہینوں میں ہر مہینے 6,615 روپے کی قسط ادا کی جائے گی۔
اس کے علاوہ پروسیسنگ فیس اور ایف ای ڈی جیسے اضافی چارجز بھی شامل ہیں۔ اسی طرح دو سالہ اور ایک سالہ ادائیگی کے منصوبوں میں بھی ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ اقساط کی مختلف ترتیبیں ہیں۔
میزان بینک کی جانب سے پیش کیے گئے ان قسطوں کے منصوبوں کو دیکھتے ہوئے، صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دیگر موٹرو سائیکل قسطوں پر دہندگان کے ساتھ بھی قیمتوں کا موازنہ کر کے کوئی فیصلہ کریں تاکہ بہترین ڈیل حاصل کی جا سکے۔