پیپلزپارٹی کی قیادت پر حکومتی حمایت سے دستبرداری کے لیے دباؤ بڑھنے لگا

پیپلزپارٹی کی قیادت پر حکومتی حمایت سے دستبرداری کے لیے دباؤ بڑھنے لگا

پیپلزپارٹی کے متعدد سینئر رہنما حکومت کی حمایت کے شدید مخالف ہیں، اور پارٹی میں حکومتی حمایت ترک کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی قیادت کو حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی تجویز دے رہی ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے رہنما حکومت سے افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا پرائیڈورموٹر سائیکل صرف 6،615روپے ماہانہ میں آسان اقساط پر حاصل کریں!

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے کوئی مدد نہیں مل رہی تو پیپلزپارٹی کو اپنی حمایت سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔ قیادت پر حکومت کے بارے میں جارحانہ رویہ اپنانے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا موقف ہے کہ حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے، کیونکہ وفاقی اور پنجاب حکومت پیپلزپارٹی کو نظرانداز کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ مسائل اٹھائیں گے، مگر کئی رہنما اس بات سے متفق نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ قیادت حکومت سے بات کر کے اپنی اہمیت کم نہ کرے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انہیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے اور کچھ نہیں کیا، حالانکہ پارٹی نے کئی بار اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سول نافرمانی کال پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارٹی تنظیمیں بلاول بھٹو سے ملاقات کر چکی ہیں، جب کہ سندھ اور بلوچستان میں پارٹی کے رہنما حکومت کی وجہ سے مطمئن ہیں۔ پارٹی کے رہنما اور کارکنوں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اصل مسائل کا سامنا ہے۔ بلاول بھٹو نے رہنماؤں کو یقین دلایا ہے کہ سی ای سی میں ان مسائل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *