اسلام آباد: عمران خان کی سول نافرمانی کال پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات

اسلام آباد: عمران خان کی سول نافرمانی کال پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے حکومت کے خلاف ایک اور فیصلہ کن سول نافرمانی کی کال پر پی ٹی آئی کے اندر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

پارٹی کے اکثریتی عہدیداران نے اس کال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کال کی وجہ سے عوامی حلقوں میں پارٹی کی پوزیشن اور طاقت کمزور ہو سکتی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی سول نافرمانی کال پر پارٹی رہنماؤں کے درمیان نئی بحث شروع ہو گئی ہے، اور سینئر قیادت نے اپنے وٹس ایپ گروپ میں اس کال کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سینئر عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس کال کو عملی شکل دینے کی حکمت عملی پر مشاورت کرنا ضروری ہے اور اس کے فوری نفاذ کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں۔

پارٹی رہنماؤں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ دھرنے کی ناکامی اور عوامی سطح پر پارٹی قیادت پر عدم اعتماد کے مظاہرے کے بعد ایک اور کال دینا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے اس معاملے کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے اٹھانے پر اتفاق کیا ہے

ذرائع کے مطابق سول نافرمانی کی کال میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کو رقم بھیجنا بند کر دیں، بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی نہ کریں اور دیگر احتجاجی اقدامات اٹھائیں۔ تاہم اس لائحہ عمل پر پارٹی میں مزید مشاورت جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *