ہماری نوجوان نسل کرپشن سے پاک مستقبل کی مستحق ہے: وزیراعظم شہبازشریف

ہماری نوجوان نسل کرپشن سے پاک مستقبل کی مستحق ہے: وزیراعظم شہبازشریف

وزیرِ اعظم  محمد شہباز شریف نے ’انسدادِ کرپشن‘ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن گھناؤنا عنصر ہے، ہماری نوجوان نسل ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں  کے لیے شفاف، جوابدہ معاشرے کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کرپشن ملک کی معاشی ترقی کونقصان پہنچاتی ہے اور معاشرے کے سماجی تانے بانے کو تباہ کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ ، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

انہوں نے اس سال کے موضوع “بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا، کل کی سالمیت کی تشکیل” کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کرپشن کے خاتمے اور شفاف نظام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے اس دن کے موقع پر تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بدعنوانی کے خلاف مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور ایک ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد کریں جہاں قانون کی حکمرانی اور احتساب سب کے لیے یقینی ہو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئیے ہم متحد ہو کر ایک ایسا مستقبل بنائیں جہاں عوامی وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے اور ہر شہری انصاف اور دیانت کی بنیاد پر زندگی گزار سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *