انسان ہوں یا فرشتے، مذاکرات کیلئے تیار ہے، عمر ایوب

انسان ہوں یا فرشتے، مذاکرات کیلئے تیار ہے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )انسان ہوں یا فرشتے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

عمر ایوب کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اس وقت جو ملکی صورتحال ہے اس میں قومی حکومت کی تشکیل مسائل کا حل نہیں ہے ۔ عدل اور قانون کی حکمرانی قائم ہونا ضروری ہے ،یہاں تو فاشزم اور ڈنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور شیر علی ارباب نے اپنی ہی پارٹی قیادت پر شدید برہم

 انکا مزید کہا کہ سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف نے مذاکرات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، اگر مذاکرات نہ ہوئے تو پھر 13 دسمبر سے ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کی ترجیحات میں ہمیں جعلی کیسز میں مصروف رکھنا ہے۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ26 نومبر کو جاں بحق کارکنوں کی مصدقہ تعداد 12 ہے، لاپتہ ہونے والے کارکنان کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *