اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ کا تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے بعد ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے کو آیا اور 100 انڈیکس میں 678 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 109375 پر پہنچ گیا۔ تاہم کاروبار کے دوران مارکیٹ میں تیزی آئی اور انڈیکس 109868 تک جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ بنایا اور انڈیکس 1044 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 110098 پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ 2024 کے دوران 100 انڈیکس میں 70 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

Related Articles