موٹرسائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف کی مدت 5 دن باقی ہیں

موٹرسائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف کی مدت 5 دن باقی ہیں

موٹرسائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف ملنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور مزید 5 دن موٹرسائیکل لائسنس بنوانے پر آپ ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف کی مدت صرف 5 دن باقی رہ گئے، جس کے بعد بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 15 دسمبر تک لرننگ اور ریگولر موٹرسائیکل لائسنس بنوانے والے شہریوں کو آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد 16 دسمبر سے بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا، جس میں بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی شامل ہوگی۔

پنجاب بھر میں جاری موٹرسائیکل لائسنس مہم سے اب تک 23 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ان میں سے 5 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 8 لاکھ 93 ہزار شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ہیں۔

اس کے علاوہ 6 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد نے اپنے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی ہے۔ٹریفک پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 27 لاکھ سے زائد موٹرسائیکل سواروں کے لائسنس کی چیکنگ کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قانون کے مطابق موٹرسائیکل چلائی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 15 دسمبر تک لرننگ لائسنس پر دی گئی ہےلیکن 16 دسمبر سے یہ مدت دوبارہ ختم ہو جائے گی اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *