ژوب : بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس آپریشن کے دوران 15 خوارج مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں سپاہی عارف الرحمان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کیا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماری قوتِ عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یہ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف جاری حکومتی کارروائیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک میں امن اور استحکام قائم کرنا ہے۔