ووٹ الف کو دیتے ہیں حکومت میں ب آ جاتا ہے ، پیر پگاڑا

ووٹ الف کو دیتے ہیں حکومت میں ب آ جاتا ہے ، پیر پگاڑا

حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ ہم ووٹ الف کو دیتے ہیں ، حکومت میں ب آ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر پگاڑا کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ کہ اب یہ حکومت بنائی گئی ہے جو صرف اور صرف جھوٹ پر قائم ہےاگر حکمران ملک میں روزگار نہیں دے سکتے تو عوام کوعزت ہی د ے دیں ۔

یہ بھی پڑھیں:خدشہ ہے 190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو 14سال قید کی سزا ہوگی ،شیر افضل مروت

سربراہ مسلم لیگ فنکشنل یہ بھی کہا ہے حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جھوٹ بو لے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آپ کے اور میرے ووٹ سے نہ ہی حکومت بنتی ہے اور نہ ٹوٹتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر عزت دار لوگ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے تو پھر ٹھیکیدار وں نے ہی ملک چلا نا ہے۔

ہمیں اپنے ملک کیلئے سوچنا چاہیے ، سیلاب ہو یا دیگر آفات ہمیشہ مدد کے لئے فوج ہی قربانیاں دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب قانون کے مطابق چلیں گے تو بہتر ہو گا ورنہ پھر گاڑی اسی طرح چلے گی، ہمیں تو سب پتہ ہے کہ 70 سال سےجنرل الیکشن کیسے ہو رہے ہیں ، اس بار بین الاقوامی سطح پر بھی پتہ چل گیا کہ انتخابات کیسے ہوتے ہیں ؟۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ای مارکنگ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

پیر پگاڑا کا کہنا ہے کہ سند میں پانی کا مسئلہ ہے جہاں بھی گیا تو لوگوں کا حال دیکھ کر بہت افسوس ہوا، میں نے ایسے بھی علاقے دیکھے جہاں پینے اور نہانے کیلئے بھی پانی نہیں ہے، اگر صدر آصف علی زرداری نے کینالز کے لیے این او سی دیا ہے تو ہم تو کچھ نہیں کر سکتے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *