سابق وزیر دفاع پرویز خٹک شہبازشریف کی حکومت میں کام کرنے کو تیار ہوگئے۔
نجی ٹی وی کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم کا مشیر بنایا جارہا ہے یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں۔ البتہ اگر کوئی ذمہ داری دی گئی تو ضرور اپنا کردار ادا کروں گا۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا نے نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک اور محمود خان کیساتھ دیرینہ مراسم ہیں۔ ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر پرویز خٹک اور محمود خان سے رابطے ہوئے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سیاست کے میدان پورے میدان میں کھیلتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں کیساتھ رابطہ ہوتا ہے۔ علی امین گنڈاپور مرکز پر حملے کی بجائے اپنی حکومت میں اہم کردار اداکریں۔