عمران خان کا سب سے بڑا دشمن تو فیض حمید تھا، شیر افضل مروت

عمران خان کا سب سے بڑا دشمن تو فیض حمید تھا، شیر افضل مروت

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سب سے بڑا دشمن فیض حمید تھا جس نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کیساتھ پی ٹی آئی کے تعلقات خراب کیئے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سب سے بڑا دشمن فیض حمید تھا جنہوں نے پی ٹی آئی کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کیساتھ تعلقات کشیدہ کیئے۔ فیض حمید نے دیگر سیاسی قوتوں کیساتھ ہمارے تعلقات خراب کیئے اور قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس انہی کی ایماء پر داخل ہوا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی قاضی فائز عیسیٰ کے زیرِ عتاب رہی۔

مزید پرھیں: جنرل فیض حمید عمرو عیار کی طرح عیار تھا، اسے کسی کا باپ بھی استعمال نہیں کر سکتا تھا، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طالبان کو لا کر بسانے والے یہ ہی فیض حمید تھے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے فیض حمید کی وجہ سے غمیازہ پاکستان تحریکِ انصاف بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی عہدے پر بیٹھ کر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہونا چاہیئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *