سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے سعودی عرب کو 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
سعودی عرب کو پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا، سعودی عرب کے پانچ شہروں میں 15 مختلف اسٹیڈیم پر ورلڈ کپ کے میچ کھیلے جائیں گے۔
اس کے علاوہ 2030 کے ورلڈ کپ کی مراکش، اسپین اور پرتگال کی مشترکہ طور پر میزبانی کرنے کی بھی تصدیق کی گئی ہے، جنوبی امریکا میں بھی 2030 ورلڈکپ کے 3 میچز ہوں گے۔