مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی صوبے میں مہمان اداکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ گورنر کا کام یہاں صرف بچوں کو سرٹیفکیٹ دینا اور فیتے کاٹنا ہے۔
اس کے علاوہ گورنرفیصل کندی کا صوبے کے سیاسی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ہر معاملہ پر محاذ آرائی کا رویہ ترک کر نا ہو گا ۔