شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ایرانی کرنسی میں شدید کمی دیکھنے کو آئی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس کے بعد ایرانی ریال اوپن مارکیٹ میں اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، جہاں ایک ڈالر کی قیمت 7 لاکھ 40 ہزار ایرانی ریال تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان آئندہ کچھ عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں حالات کی خرابی کے سبب ایک ڈالر کی قیمت 10 لاکھ ایرانی ریال تک جا سکتی ہے۔
کرنسی بروکر نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگر مشرق وسطی میں صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو ایسی صورت میں یہ شرح بڑھ کر 10 لاکھ ایرانی ریال تک پہنچ جائے گی ۔