اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے: ارشد ندیم

اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے: ارشد ندیم

پیرس اولمپکس 2024ء کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پہلے اولمپکس کا ریکارڈ قائم کیا، اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 4ماہ کے وقفے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی ہے ، فٹنس پر بھرپور توجہ ہے، جلد نیٹ پریکٹس بھی شروع کر دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اہم ایونٹس ہو جا رہے ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ شر کت کروں گا، 2025 میں بھی کامیابی حاصل کرنا میرا اولین ہدف ہے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس، ڈائمنڈ لیگز اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنی شرکت یقینی بناؤں گا ۔

یہ بھی پڑھیں:عاقب جاوید کو ریڈ بال کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

دوسری جانب ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا ہے کہ کنڈیشننگ سیشن جاری ہے، ارشد ندیم کے مسلز کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *