پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے جنوبی افریقہ کا اہم کھلاڑی باہر

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے جنوبی افریقہ کا اہم کھلاڑی باہر

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے جنوبی افریقہ  کا اہم کھلاڑی باہر ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر اینرک نورکیا  پیر کی چوٹ کے سبب  پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ، انہوں نے سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے انٹر نیشنل کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

جنوبی افریقہ نے اس ون ڈے سیریز کے لیے اپنے سب سے مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

اسکواڈ میں ٹیمبا باوما (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو ینسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کیشو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، کاگیسو ربادا، ٹریسٹان اسٹبس، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی اور ریسی وان ڈر ڈوسن شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سنچورین میں کھیلا جائے گا، تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *