اے این پی کا پی ٹی آئی حکومت پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام

اے این پی کا پی ٹی آئی حکومت پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے ترجمان ارسلان خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مدد سے لانچ کیا گیا تھا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی 2013 سے لیکر اب تک دہشتگردوں کی سہولت کار ہے اور گزشتہ حکومت میں ایک بار پھر دہشتگردوں کو یہاں آباد کیا گیا۔ ارسلان خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر نے بھی ان کے الزامات کی تصدیق کی ہے۔
اے این پی ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ کب سے کہہ رہے ہیں کہ 2013 میں تحریک انصاف کی حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد سے بنی تھی، اور سابق میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق عمران خان نے اس حوالے سے ڈیل کی تھی جس کے وہ گواہ ہیں

ارسلان خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایت کی تھی کہ ٹی ٹی پی کے خلاف پی ٹی آئی کا کوئی بھی رہنما بیان نہیں دے گا اور سب کو اس بات سے سختی سے منع کیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ڈیل ہو چکی ہے، جس کے تحت 2013 کے الیکشن میں ٹی ٹی پی نے پی ٹی آئی کو مکمل سپورٹ فراہم کی تھی

انہوں نے کہا کہ ڈیل کے تحت پختونخوا میں کسی دوسری پارٹی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی، اور اس دوران اے این پی جنازے اٹھا رہی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے لیے بڑے بڑے جلسے منعقد کیے جا رہے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *