پاکستانی سینیٹر بشریٰ انجم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ 20 جنوری سے پہلے متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے حال ہی میں امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی، اور ان ملاقاتوں میں امریکی حکام کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بشریٰ انجم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عافیہ صدیقی سے تین گھنٹے تک ملاقات کی گئی اور اس دوران امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے ہیں۔
ان کے مطابق امید کی جارہی ہے کہ امریکی حکومت جلد ہی عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔