آئندہ ہم پُرامن کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ گولی کا جواب گولی سے دیں گے، علی امین گنڈاپور

آئندہ ہم پُرامن کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ گولی کا جواب گولی سے دیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومتی فسطائیت اور فرعونیت کا مقابلہ کر رہی ہے، اور جو حال فرعون کا ہوا، وہی حال ان لوگوں کا ہوگا۔

حویلیاں میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے میں نواز شریف نے کچھ نہیں کیا، اور وہ ان کی طرح جھوٹ نہیں بولیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا فارم 45 پر اقتدار میں آنے والی حکومت کو پیغام دیا کہ ہوش کے ناخن لیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست ہمیں بغاوت پر اکسا رہی ہے، اور آئندہ ہم پُرامن کا نعرہ نہیں لگائیں گے بلکہ گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *