2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے، مزمل اسلم کا دعویٰ

2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے، مزمل اسلم کا دعویٰ

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے کم ہے، وفاقی حکومت کی صنعتی ترقی بھی صفر ہے، شہباز حکومت کی کارپوریٹ پرافٹ گروتھ شرح منفی ہے۔

بل کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی

صوبائی حکومت کے مشیر خزانہ نے کہا کہ شہباز حکومت کے دوران ملکی قرضے مسلسل بڑھ رہے ہیں، موجود دور میں غربت کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت 2 سال سے بیرون ملک بانڈ بھی جاری نہیں کرسکی، قوت خرید اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ملک سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اب تک 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *