26 نومبر کا پہلا ملزم محسن نقوی اور دوسرا عطاء تارڑ ہے: لطیف کھوسہ

26 نومبر کا پہلا ملزم محسن نقوی اور دوسرا عطاء تارڑ ہے: لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کا پہلا ملزم محسن نقوی اور دوسرا عطاء تارڑ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے شہداء کی فیملیز کو انصاف دلانے کےلیے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 24 نومبر کی ہماری کال پُرامن احتجاج کیلئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں میں گرفتار8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور

ساری دنیا نے دیکھا کہ فارم 47 کی حکومت نے مظاہرین کو کس انداز سے ٹریٹ کیا ۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارے قافلوں کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، ہر گلی اور محلے میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شدید سردی کی لہر،مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سڑکیں تک کھود دیں اور الزام پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لگا یا کہ ہم نے یہ سب کچھ بند کیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ سب کچھ ہونے کے باوجود کارکنان ڈی چوک پہنچے، ہم نے استغاثہ دائر کردیا ہے، انصاف لینے کے لیےہر حد تک جا ئینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *