جو ماحول تحریک انصاف نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے، وزیر دفاع خواجہ آصف

جو ماحول تحریک انصاف نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کبھی سول نافرمانی اور کبھی مذاکرات کی بات کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جوماحول تحریک انصاف نے بنادیا ہے اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہونے کی کوئی بات میرے علم میں نہیں۔ البتہ مذاکرات کے بارے میں جو بیانات آرہے ہیں وہ پی ٹی آئی کی جانب سے آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سول نافرمانی تحریک سے متعلق عمران خان کے حکم پر عمل کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے جیل سے کچھ بیان آتے ہیں، بہنوں کے لاہورسے کچھ اور بیانات آتے ہیں اور خیبرپختونخوا سے بشریٰ بی بی کے کچھ اور بیانات آتے ہیں۔ ان تمام بیانات میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی حالات معمول پر ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتیں ہیں اور ایک دوسرے سے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔ پارٹیوں کے اپنے اہداف ہوتے ہیں جسے پانے کیلئے ایسے بیانات آتے رہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *