وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سول نافرمانی تحریک سے متعلق عمران خان کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو کنٹرول کر لیں گے۔ امن و امان کی ذمہ داری وفاق کی ہے، ہماری حکومت بھی امن و امان بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف کی ۔ دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں ، قربانیاں بھی دے رہے ہیں۔ افغانستان کیساتھ ہمیں مذاکرات کرنے چاہئیں۔ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اور پوری دنیا اسے تسلیم کر چکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان عمران خان نے کیا ہے۔ وہ تحریک کے حوالے سے جو حکم دیں گے اس پر عمل ہوگا۔