رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے حکومتی وزراء کا رویہ انتہائی افسوسناک اور ہتک آمیز ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور حکومت کے مابین مذاکرات کے حوالے سے حکومتی وزراء کا رویہ انتہائی تکبرانہ اور افسوسناک ہے۔ رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومتی وزراء کے رویئے سے ایسا لگتاہے کہ جیسے ہم خیرات مانگ رہے ہوں۔
رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عامر ڈوگر کا کہنا تھا حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی نے کمیٹی تشکیل دید ی ہے اور مزاکراتی کمیٹی میں دو نئےناموں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔عامر ڈوگر نے واضح کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف بنیادی طور پر ان کیساتھ مذاکرات کی خواہاں ہے جن کے پاس اختیار ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ ملک میں کس کے پاس اختیار ہے یہ سب جانتے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وہ سجمھتے ہیں کہ مذاکرات سیاسی قوتوں سے ہی ہونا چاہیئے۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کہیں نہیں لکھا کہ مذاکرات میں ایک فریق سے بات کرنی ہے اور دوسرے سے نہیں۔
، رہنما پی ٹی آئی عامرڈوگر نے حکومتی وزراء کے رویئے کے حوالے سے کہا کہ موسم کی طرح حالات بھی بدل جاتے ہیں اوریہ بات حکومتی وزراء کو یاد رکھناچاہیئے۔