حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم تیار ہیں ، اسد قیصر

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم تیار ہیں ، اسد قیصر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم تیار ہیں۔

’نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتِ حال پر جرگہ بلانے پر غور کر رہے ہیں،  جرگے میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ کا پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کا اعتراف

دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کو بلایا جائے گا۔

اس سے قبل  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج سے سول نافرمانی کی تحریک شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سول نافرمانی تحریک بالکل شروع ہو جاتی اگر مذاکراتی کمیٹی نہ بنتی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *