محمود خان اچکزئی نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

محمود خان اچکزئی نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کو پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر قرار دیا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان نے نہ قتل کیا ہے نہ ڈاکہ ڈالا، انہیں رہا کر کے بنی گالہ بھیجا جائے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرم میں ڈیڑھ سو افراد کے قتل کی مذمت تک نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو حکومت سے کہنا چاہیے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

انہوں نے فوری نئے انتخابات، حکومت کے خاتمےاور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ اچکزئی نے مزید کہا کہ عوامی طاقت سے حکومت گرانے کے لیے تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے سخت اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کیا اور عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کی اپیل کی۔ اچکزئی نے عوامی طاقت کے ذریعے حکومت گرانے کی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *