عمران خان کو حکومت سے کہنا چاہیے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

عمران خان کو حکومت سے کہنا چاہیے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے ہاتھ میں کچھ نہیں، عمران خان کو حکومت سے کہنا چاہیے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سارے فیصلے عمران خان کرتے ہیں وہ حکومت سے مذاکرات کا کہیں تو دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت میں جتنے رہنما موجود ہیں ہر ایک اپنی بولی بول رہا ہے، جب تک بانی پی ٹی آئی کا واضح پیغام نہیں آتا مذاکرات کی بنیاد نہیں رکھی جاسکتی۔

پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا بل کثرت رائے سے منظور، تنخواہوں میں بڑا اضافہ

تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے آپس میں اختلافات ہیں، یہ سب ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سب عمران خان سے ہدایت لیتے ہیں، عمران خان کو حکومت سے کہنا چاہیے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، بعض لوگ بہت جلد اپنی اوقات بھول جاتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *