محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شد ید سردی اور مطلع جزوی ابر آلود/ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پرہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔
بلوچستان کےبالائی علاقوں میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے، پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں سائبیرین ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت، شیلا باغ، خواجہ عمران رینج میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا ہے، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں پارہ منفی 6 ریکارڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے علاؤہ بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔