غدر کی ساکینہ نے پاکستان میں مقبولیت پر کیا کہا؟

غدر کی ساکینہ نے پاکستان میں مقبولیت پر کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستان میں اپنی مقبولیت سے متعلق ایک دلچسپ دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔

امیشا پٹیل نے بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی فلمی زندگی اور مداحوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چاہنے والے صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کم کم بھاگیہ کی اداکارہ سنچیتا اوگلے 22 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت

اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بلاک بسٹر فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ سے کیا تھا، جس نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا، تاہم ’’غدر ایک پریم کتھا‘‘ ان کے کیریئر کی سب سے کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

فلم ’’غدر ایک پریم کتھا‘‘ میں امیشا پٹیل نے ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جبکہ فلم کی کہانی ایک پاکستانی لڑکی اور بھارتی نوجوان کی محبت کے گرد گھومتی تھی۔ یہ فلم ریلیز کے بعد غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور بھارتی سینما کی تاریخ کی مقبول ترین فلموں میں شامل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سالگرہ منانے والی اداکارہ اگلے ہی دن کیوں چل بسیں؟ تفصیلات سامنے آگئی

اپنے حالیہ انٹرویو میں امیشا پٹیل نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں آج بھی ان کی بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے مسلسل محبت بھرے پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں بعض صارفین ان کے دعوے سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کی مقبولیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

editor

Related Articles