کم کم بھاگیہ کی اداکارہ سنچیتا اوگلے 22 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت

کم کم بھاگیہ کی اداکارہ سنچیتا اوگلے 22 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سنچیتا اوگلے کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ اداکارہ اپنے آبائی گاؤں میں واقع گھر میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شام پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر اہلِ خانہ اور مقامی افراد اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال لے گئے، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :علی ظفر کا تاریخی شو، ہزاروں افراد کی شرکت سے نیا ریکارڈسامنے آگیا

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔ اداکارہ کے والد کی درخواست پر پراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیشی ٹیم واقعے کے تمام ممکنہ پہلوؤں کی چھان بین کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے قبل موت کی حتمی وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :اسپائیڈر مین کے مداحوں کے لیے بڑی خبر،چونکا دینے والی تفصیلات سامنےآگئیں

سنچیتا اوگلے بھارتی ٹیلی ویژن کی نوجوان اور باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار کی جاتی تھیں۔ انہوں نے مقبول ڈراموں ’’کم کم بھاگیہ‘‘ اور ’’واگلے کی دنیا‘‘ میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ فلم ’’چھاوا‘‘ اور ’’سائلنس 2: دی نائٹ اول بار شاؤٹ آؤٹ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکی تھیں۔

ان کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اس افسوسناک خبر پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔

editor

Related Articles