ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائیاں ، سنگین جرائم میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائیاں ، سنگین جرائم میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

پنجاب میں ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کارروائیوں کے نتیجے میں سنگین جرائم میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان  یو اے ای سے گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزمان قتل، اقدام قتل و ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔

گرفتار ملزمان میں بابر وسیم، تاج رسول ، عبد الحسیب خان، قیصر محمود ، ندیم افضل اور محمد ذیشان شامل ہیں ، ملزم بابر وسیم اور ملزم عبد الحسیب سال 2022 سے جبکہ قیصر صادق سال 2014 سے گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزم بابر وسیم کے خلاف تھانہ کینٹ ،عبدالحسیب کے خلاف تھانہ سول لائنز جبکہ ملزم قیصر محمود کے خلاف تھانہ کامونکی گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیل کے وینی سیوس جونیئر نے جیت لیا

ترجمان ایف آئی اے  کا بتانا ہے کہ ملزم ندیم افضل تھانہ کنجھ، گجرات کو سال 2021 سے مطلوب تھا ، ملزم تاج رسول کے خلاف سال 2021 میں تھانہ جامپور ضلع راجن پور میں مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ ملزم ذیشان کے خلاف سال 2014 سے تھانہ دہلی گیٹ ملتان میں قتل کا مقدمہ درج تھا، تمام ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا، ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *