کراچی: سندھ کی صوبائی حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق برسی کے موقع پر وی وی آئی پی اور وی آئی پی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جس کے لیے فضائی نگرانی ضروری ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی فراہمی سے حفاظتی انتظامات کو مزید مستحکم کیا جا سکے گا۔ برسی کی تقریب میں صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی شرکت کریں گے
واضح رہے کہ آئی جی سندھ پولیس نے بھی گڑھی خدابخش کے لیے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے حوالے سے درخواست کی ہے۔