امریکا ایران مذاکرات،پاکستان پھر میزبان،تاریخ کے تعین کیلئے بات جاری۔اہم خبر آگئی

امریکا ایران مذاکرات،پاکستان پھر میزبان،تاریخ کے تعین کیلئے بات جاری۔اہم خبر آگئی

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔ اور اس سلسلے میں دونوں فریقین کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں مثبت جواب موصول ہوا ہے

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی حکام نے تجویز دی ہے کہ سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے قبل یہ مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو متوقع ہے، جبکہ امریکی حکام نے بھی عندیہ دیا ہے کہ دونوں فریق نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سی این این کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان رابطے بدستور جاری ہیں اور ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے کی جانب پیشرفت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور پوپ لیو میں لفظی جنگ کےدوران پوپ کا مسجد کا دورہ ،جوتے اتار دیے،ایک نئی بحث شروع

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جہاں وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے طویل بات چیت ہوئی، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، امریکا اپنی تجاویز پیش کر چکا ہے اور اب فیصلہ ایران کو کرنا ہے۔

ادھر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے، جبکہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے زور دیا کہ کسی نئی جنگ سے بچنا ضروری ہے اور اس بحران کا حل فوجی نہیں بلکہ سفارتی طریقے سے نکالا جانا چاہیے، روس اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *