صائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

صائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ویسٹ انڈیز کے معروف بیٹر برائن لارا کا اکتیس سال پرانا منفرد ریکارڈ توڑ دیا۔

صائم ایوب نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار 109 رنز کی اننگز کھیلی، اس میچ میں پاکستان تین وکٹوں سے فاتح رہا۔

22 سالہ صائم ایو ب نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کرکے برائن لارا کا اکتیس سال قبل بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

صائم ا یوب ون ڈے کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے کم عمر بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز برائن لارا کے پاس تھا، ویسٹ انڈیز بیٹر نے 1993 میں 23 سال اور 297 دن کی عمر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میں ہدف کے تعاقب میں سنچری بنائی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *