بنگلہ دیش نے پاکستانی ویزا پر اضافی کلیئرنس کی شرط بھی ختم کردی ہے۔
پاکستان سے بنگلہ دیش آنے والے سامان کے سو فیصد فزیکل معائنہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔
پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کے لئے ڈھاکا ائیرپورٹ پر قائم خصوصی سیکیورٹی ڈیسک اور پاکستانی ویزا کے درخواست دہندگان کیلئے اضافی کلیئرنس کی شرط ختم ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈی ایٹ کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔