ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور طالب علموں کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کر دیں۔

پاکستان میں کل رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 17,738 ہے اور ان میں پڑھنے والے طالب علموں کی کل تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 520 ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 10,012 رجسٹرڈ مدارس ہیں جہاں 6 لاکھ 64 ہزار 65 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

سندھ میں 2,416 رجسٹرڈ مدارس ہیں اور ان میں 1 لاکھ 88 ہزار 182 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں 575 رجسٹرڈ مدارس ہیں اور یہاں 71 ہزار 815 بچے زیرتعلیم ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 4,005 رجسٹرڈ مدارس ہیں اور 12 لاکھ 83 ہزار 24 بچے ان مدارس میں پڑھ رہے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 445 رجسٹرڈ مدارس ہیں جہاں 26 ہزار 787 طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں 199 رجسٹرڈ مدارس ہیں اور یہاں 11 ہزار 301 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 86 رجسٹرڈ مدارس ہیں اور یہاں 4 ہزار 346 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *