پی ایس ایل11: فائنل سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا اہم پریس کانفرنس

پی ایس ایل11: فائنل سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا اہم پریس کانفرنس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی ضروری ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ کھلاڑیوں کو صحیح فارمیٹ میں کھیلنے کے مواقع دینا اہم ہے، تاکہ انہیں غلط فارمیٹ میں کھلانے سے بچایا جا سکے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کون سا کھلاڑی کس فارمیٹ کے لیے موزوں ہے۔ اگر ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی کو ٹیسٹ کرکٹ میں کھلایا جائے، تو یہ ٹیم کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اسے درست مواقع دینا بھی نہایت اہم ہے۔

اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ وہ اپنی اور عوام کی توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر پا رہے تھے، تاہم ان کی توجہ ہمیشہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ تنقید کا جواب دینے کے بجائے میدان میں اپنی کارکردگی سے جواب دینا پسند کرتے ہیں، کیونکہ اچھا کھیلنے کے باوجود بھی تنقید کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہر کپتان کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ میں اپنی ٹیم کے لیے ٹرافی جیتوں۔ حیدرآباد کی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا، لیکن اس کے بعد اس نے شاندار کرکٹ کھیلا اور ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے سری لنکن آل راؤنڈر کوشل مینڈس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کی موجودگی ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ ان کا سفر بہت اچھا رہا ہے اور ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

Related Articles