پی ایس ایل کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو شکست د ے دی اس شکست کے ساتھ ملتان سلطانز کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی،ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
شان مسعود نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے 15، اسٹیو اسمتھ نے 13 اور محمد نواز نے 18 رنز اسکور کیے،حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں :پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر پی ایس ایل فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا
ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین نے 160 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 16 اوورز میں حاصل کر لیا،معاذ صداقت نے 64 رنز بنا کر ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ عثمان خان نے 35 گیندوں پر 64 رنز اسکور کیے، صائم ایوب 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،اس شکست کے بعد ملتان سلطانز کا پی ایس ایل 11 میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔
اب حیدرآباد کنگز مین جمعہ کے روز ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی، اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پشاور زلمی کا سامنا کرے گی جو پہلے ہی کوالیفائر جیت کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
Hyderabad Kingsmen are through to the Eliminator 2, while Multan Sultans’ campaign comes to an end in the HBL PSL 11
A disciplined bowling effort followed by Maaz Sadaqat and Usman Khan’s fifties lead the Kingsmen to the 160-run target.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/yhrSSo10TL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 29, 2026

