ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر مہنگا ئی کی شرح 4.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 13 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گھی، کوکنگ آئل، چینی، ٹماٹر، لہسن، گڑ، لکڑی، ایل پی جی، کپڑوں سمیت پندرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، گندم کا آٹا اور ڈیزل سمیت 13 اشیاء سستی ہوئیں۔ انڈے، دال چنا،دال مونگ، چاول اور کیلوں کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سالانہ بنیادوں پر دال چنا، دال مونگ، لہسن، بیف، خشک دودھ، گیس اور لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوا،گندم کا آٹا، سرخ مرچ، پیاز، انڈے، دال مسور، چاول، بریڈ، چینی، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کمی ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *