سرکاری افسران کیلئے پنجاب حکومت نے صرف دو فیصد مارک اپ پر قرضہ اسکیم شروع کر دی۔
سٹی 42 کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے افسران کیلئے 2 فیصد منافع قرضہ اسکیم شروع کی ہے۔
ڈی ایم جی اور پی ایم ایس افسران 2فیصد مارک اپ پر قرضہ حاصل کر سکیں گے، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
اس اسکیم کے تحت گریڈ 17کے ڈی ایم جی اور پی ایم ایس افسر 50لاکھ تک قرض لے سکے گا،گریڈ 18 کا افسر کو ڈیڑھ کروڑ تک قرض حاصل کر سکے گا۔
گریڈ 19اور 20کے افسران 2کروڑ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے جبکہ گریڈ 21اور 22کے افسر کو ڈھائی کروڑ تک قرض مل سکے گا۔
پنجاب حکومت کے مطابق یہ قرض صرف ڈی ایم جی اور پی ایم ایس افسران کو ملے گا، آسان اقساط پر افسران قرض ادا کر سکیں گے۔