مدارس رجسٹریشن بل پر ایک دو دن میں خوشخبری سنیں گے، مولانا فضل الرحمان

مدارس رجسٹریشن بل پر ایک دو دن میں خوشخبری سنیں گے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر ایک دو دن میں خوشخبری سنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے وزارت قانون کو فوری ہدایت جاری کی ہے کہ آئین و قانون کے مطابق آپ فوری طور پر عملی اقدامات کریں، ہمیں امید ہے کہ ہمارا مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل جو دونوں ایوانوں سے منظور ہوا تھا، اس پر بات چیت کے لیے انہوں نے دعوت دی تھی۔

پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کیلئے صرف 2فیصد مارک اپ پر قرضہ اسکیم شروع کر دی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کو اس بات کا ادراک تھا کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ نے متفقہ طور پر جو مؤقف اختیار کیا ہے، اس کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی، اس پر حکومت اب کوئی حتمی فیصلہ کرے، اور اس کے لیے وزیراعظم نے مجھے دعوت تھی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے سربراہ مولانا مفتی تقی عثمانی کے اعتماد و اجازت کے ساتھ یہاں وزیراعظم ہاؤس میں بات کی، ہم نے اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھا ہے، جس پر انتہائی مثبت جواب دیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *