جنوبی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 16 جوان شہید، 8 خوارجی ہلاک

جنوبی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 16 جوان شہید، 8 خوارجی ہلاک

جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے میں 16 اہلکار شہید ہوگئے۔

جوابی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک کردئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ نے جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین کے جنرل ایریا میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

حملے کی اس کوشش کو فورسز نے مؤثر طریقے سے ناکام بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج کو ہلاک کردیا، شدید فائرنگ کے تبادلے 16 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

شہید ہونے والوں میں 30 سالہ لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے، انہوں نے 11 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔

31 سالہ لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں، لانس نائیک محمد اسحاق شہید نے 9 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

38 سالہ حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے، حوالدار ایوب خان شہید نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج کو دیئے۔

40 سالہ حوالدار عمر حیات شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے، انہوں نے 17 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا

26 سالہ سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے، سپاہی محبوب رحمان شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیئے اور وطن کا دفاع کیا۔

37 سالہ حوالدار محمد حیات شہید بنوں کے رہائشی ہیں، انہوں نے 17 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں، 26 سالہ لانس نائیک شیر محمد شہید کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے، لانس نائیک شیر محمد شہید نے اپنی زندگی کے 7 سال پاک فوج کو دیئے۔

22 سالہ سپاہی احسان الحق شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے، سپاہی احسان الحق شہید نے4 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا، 25 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، انہوں نے  اپنی زندگی کے 3 سال پاک فوج کو دیئے۔

29 سالہ لانس نائیک حامد علی شہید کا تعلق ضلع صوابی سے ہے، سپاہی حامد علی شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیئے، 26 سالہ سپاہی کلیم اللہ شہید ضلع لکی مروت کے رہائشی ہیں، سپاہی کلیم اللہ شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیں۔

41 سالہ حوالدار طاہر محمود شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے، انہوں نے 18 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا، 29 سالہ لانس نائیک مصور شاہین شہید ضلع کوہاٹ کے رہائشی ہیں، لانس نائیک مصور شاہین شہید نے 7 سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔

22 سالہ سپاہی فیض محمد شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے، سپاہی فیض محمد شہید نے اپنی زندگی کے 4 سال پاک فوج کو دیئے،23 سال سپاہی طیب علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، سپاہی طیب علی شہید کوپاک فوج میں بھرتی ہوئے صرف ایک سال کا عرصہ ہوا تھا، سپاہی طیب علی شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے۔

26 سالہ سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے، انہوں نے پاک فوج میں 4 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، سپاہی جنید شہید نے سوگواران میں والدین اور اہلیہ چھوڑا ہے۔

آئی اسی پی آر کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *