لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں اہم تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت کیے گئے ان تبادلوں میں 11 افسران کو مختلف جیلوں اور اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق آفتاب احمد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں، طاہر مجید کو سپرنٹنڈنٹ جیل انسپیکٹوریٹ آف پریزن پنجاب، اور راؤ ندیم اقبال کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔
دیگر افسران میں جمشید احمد، محمد محسن، محمد عمران بٹ، سہیل انور، عبدالشکور، محمد فہیم، ناصر نواز اور یاسر اعجاز شامل ہیں جنہیں مختلف جیلوں اور سینٹرز میں نئی پوسٹنگز دی گئی ہیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، جیل ریفارمز پالیسی کے تحت تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور انہیں کم از کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ تین سال تک ایک ہی پوسٹ پر تعینات کیا جائے گا۔