دنیا محفوظ ہو گئی، امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا،ٹرمپ

دنیا محفوظ ہو گئی، امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے تازہ بیان میں عالمی اور ملکی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہو چکی ہے جبکہ امریکا تیزی سے معاشی استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے اور عالمی منڈیوں میں استحکام واپس آ رہا ہے، انہوں نے ایران کے حوالے سے ایک بار پھر سخت مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا اور امریکا اس معاملے پر اپنی واضح پالیسی پر قائم ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے، اسٹاک مارکیٹیں نمایاں تیزی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور روزگار کے مواقع تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں،مختلف معاشی اشاریے مثبت سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ اور ایرانی صدر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے ،معاہدہ نافذ العمل ہو گیا

ٹرمپ نے مزیدکہا کہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے جس کے باعث عوام کو ریلیف مل رہا ہے اور اشیائے ضروریہ کی استطاعت میں بہتری پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آج پہلے سے زیادہ مضبوط، محفوظ اور باوقار ملک بن چکا ہے اور عالمی سطح پر اس کا مقام مزید مستحکم ہوا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ کی حکومت کی معاشی اور خارجہ پالیسیاں ملک کو ترقی اور استحکام کی نئی منزلوں کی جانب لے جا رہی ہیں۔

اپنے پیغام کے اختتام پر امریکی صدر نے اپنی پالیسیوں کو ملکی کامیابیوں کی بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام سے بھرپور حمایت پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

editor

Related Articles