500 اور 1000 والے نوٹ تبدیل کرنے کا اعلان، بینکوں میں لمبی قطاریں لگ گئیں

500 اور 1000 والے نوٹ تبدیل کرنے کا اعلان، بینکوں میں لمبی قطاریں لگ گئیں

سوڈان کی حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 والے نوٹوں کی فوری تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سوڈان حکومت معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور جعلسازی کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں مقامی کرنسی سے 500 اور 1000 پاؤنڈ کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوڈان حکومت کے اس فیصلے سے منفی اثرات نے جنم لیا ہے جس سے بحران پیدا ہوگیا ہے اور سوڈانی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے، یہ فیصلہ 10 دسمبر کو نافذ ہوا جس میں سوڈان کی مارکیٹیں تقریباً مکمل طور پر بند ہورہی ہیں،  کئی شہروں میں بینکوں میں لمبی قطاریں لگ چکی ہیں  کیونکہ رقم کی منتقلی نہ کی تو وہ بیکار ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : تبدیلی آنیوالی ہے ،عمران خان جلد رہا ہونگے: عارف علوی

بہت سی دکانوں، فارمیسیوں اور گیس اسٹیشنوں نے ان پرانے کرنسی نوٹوں کے لین دین سے انکار کر دیا، جس نے شہریوں کے لیے روزمرہ کی زندگی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

ملک میں مؤثر نگرانی کی عدم موجودگی میں بلیک مارکیٹ ان شہریوں کے لیے ایک متبادل حل کے طور پر ابھری ہے جو خود کو بحران کے  میں گھرے ہوئے دیکھتے ہیں ، بینکنگ الیکٹرانک ایپلی کیشنز کے ذریعے ٹرانسفرز پر لگائی جانے والی فیس دگنی ہو کر 40 فیصد تک ہو گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ شہری کوئی بھی مالیاتی منتقلی کرتے وقت فیس کی ادائیگی کے پابند ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاشی افراتفری نے سوڈان کے شہریوں میں بے چینی میں اضافہ کیا ہے  جو بروقت نئی کرنسی کے لیے پرانے کرنسی نوٹوں کا تبادلہ کرنے سے قاصر ہونے کے بعد اپنی بچت کھو جانے کے خدشے کا شکار ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *