تبدیلی آنیوالی ہے ،عمران خان جلد رہا ہونگے : عارف علوی

تبدیلی آنیوالی ہے ،عمران خان جلد رہا ہونگے  : عارف علوی

رہنما تحریک انصاف و سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی آنیوالی ہے، عمران خان جلد رہا ہوں گے۔

پشاورہائیکورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ لوٹنے والے حکومت اور پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، عمران خان کو دور رکھنے کیلئے انہوں نے جمہوریت کو تباہ کردیا، بانی پی ٹی آئی 90 فیصد عوام کا نمائندہ ہے، عوام کی دھڑکنیں عمران خان کیساتھ جڑی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچوں میں بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان کا نام لیا گیا تو رائٹس لے لیں گے، یہ اپنی حرکتوں سے 2018میں پہنچ چکے ہیں،سب دوبارہ سے شروع کرنا پڑے گا، یہاں ہم ملک کے حوالے سے غمزدہ ہیں، مجھے ان غاصبوں اور قابض مافیا سے ملک آزاد کرانا ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ مافیا مزے کررہا ہے لیکن غریب کے پاس کھانے کو نہیں،ملک میں دنیا کے کسی کونے سے پیسہ نہیں آرہا، یہ ہمیں کہتے رہے 70ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکمرانوں نے عدلیہ اور آئین کو تباہ کردیا، 26ویں آئینی ترمیم لاکر سب ستیاناس کردیا، 26ویں ترمیم کرکے صرف وقت ضائع کیا گیا ہے، یہ 99فیصد عوام سے اپنا بزنس چلاتے ہیں، ، ایک دھیلے کی سمگلنگ نہیں رکی، بلوچستان میں کہیں سمگلنگ رکی؟

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بات چیت اس سے ہوتی ہے جو صاحب اقتدار ہو، صاحب حکومت نہیں جو مقتدر ہوں ان سے بات ہوتی ہے، ثالثِی وہاں نہیں ہوتی جہاں قبضہ ہو، غاصب ثالثِی کا صرف ایک بہانہ ہے، حکمرانوں کے دن گنے چنے ہیں۔

editor

Related Articles