انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد عارضی طور پر کھیل سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انگلش ٹیم کے کپتان کو علاج کے سلسلے میں 3 ماہ کیلئے ہر طرح کی کرکٹ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی بائیں ہیمسٹرنگ پھٹ گئی تھی جس کی سرجری جنوری میں کی جائے گی اوران کا 3ماہ کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔
آل راؤنڈر بین اسٹوکس جو گزشتہ ماہ اگست میں دی ہنڈرڈ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران اسی ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگنے کے بعد چار ٹیسٹ میچز سے باہر ہو گئے تھے، پچھلے ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی 2-1 سیریز جیت کے تیسرے ٹیسٹ میں دوبارہ اسی انجری کا شکار ہوگئے۔